• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57911

    عنوان: تعویذ پہننا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کسی بریلوی سے تعویذ لیا اور وہ پہن لیا تو کوئی کفر یا گناہ تو نہیں؟

    سوال: تعویذ پہننا جائز ہے یا نہیں؟ اگر کسی بریلوی سے تعویذ لیا اور وہ پہن لیا تو کوئی کفر یا گناہ تو نہیں؟

    جواب نمبر: 57911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 426-423/B=5/1436-U جو تعویذ کفریہ شرکیہ کلمات سے پاک وصاف ہو اور تعویذ کو موٴثر بالذات نہ سمجھے بلکہ اللہ ہی کو موٴثر بالذات سمجھے تو تعویذ کا پہننا درست ہے، صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن عمرو بن ا لعاص تعویذ لکھ کر چھوٹے بچوں کے گلے میں پہنادیتے تھے۔ بریلوی لوگ طرح طرح کی بدعات اور غلط رسوم میں مبتلا رہتے ہیں، ایسے لوگوں پر اعتماد کرنا مشکل ہے کہ صرف قرآن وحدیث کے کلمات لکھتے ہوں گے، اس لیے ان سے تعویذ نہ لیا جائے، صحیح العقیدہ اور صحیح العمل نیک ومتقی سے تعویذ لینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند