متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 66664
جواب نمبر: 66664
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 807-688/D=11/1437 فرض نماز جن کے بعد سنتیں نہیں ہیں پڑھنے کے بعد آہستہ آواز سے ذکر و اذکار کرنا درست ہے، اور بلند آواز سے کرنا بھی درست ہے بشرطیکہ فرض نماز کے مسبوقین یا اپنی تنہا نماز پڑھنے والوں کی نمازوں میں یا ذکر و تلاوت کرنے والوں کے عمل میں کوئی خلل پیدا نہ ہو، ورنہ اگر مصلیوں کی نماز وغیرہ میں اس سے خلل پڑتا ہو تو بالاتفاق ذکر بالجہر جائز نہیں، لہٰذا ایسا عمل جس سے مصلیوں کو تشویش ہو قابل ترک ہے اس سے احتراز لازم ہے۔ عن ابن مسعود أنہ أخرج جماعة من المسجد یہللون ویصلون علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم جہرا، وقال لہم: ماأراکم إلا مبتدعین (الشامی ۹/۵۷۰ زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند