• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 40412

    عنوان: خیرو برکت کے لئے وظیفہ

    سوال: اللہ کے رحم و کرم سے ایک کپڑے کی دکان ہے، کوئی وظیفہ بتائِیں خیرو برکت کے لئے۔ خدا حافظ ۔

    جواب نمبر: 40412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1195-751/L=9/1433 آپ نمازوں کی پابندی کریں، ذکر وتلاوت کا اہتمام کریں اور روزانہ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا مُغْنِیُ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند