• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17878

    عنوان:

    میں امیر ترین آدمی بننا چاہتاہوں اور صرف اللہ سے مانگتا ہوں۔ برائے کرم مجھے اس کے لیے کوئی مستند دعا، وظیفہ یا عمل بتادیں۔

    سوال:

    میں امیر ترین آدمی بننا چاہتاہوں اور صرف اللہ سے مانگتا ہوں۔ برائے کرم مجھے اس کے لیے کوئی مستند دعا، وظیفہ یا عمل بتادیں۔

    جواب نمبر: 17878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1796=1796-12/1430

     

    دنیا جتنی مقدر ہے مل کر رہے گی، اس پر یقین رکھیں، اللہ ایسا فقر یاغربت نہ دے جو کفر کا سبب بن جائے اس کی دعا کریں، بہت زیادہ مالداری کی حرص نہ رکھیں، آدمی دوسرے کا محتاج نہ ہو اس کے لیے یَا غَنِيُّ یَا وَہَّابُ کا وظیفہ عشاء کے بعد سو مرتبہ اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند