• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52246

    عنوان: میں ایک ۲۱ سال کی لڑکی ہوں ، مجھے ایک لڑکے سے نکاح کرناہے ، یہ بات اپنے گھروالوں سے نہیں کرسکتی ۔ براہ کرم، کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے اس لڑکے سے میرا نکاح ہوجائے؟

    سوال: میں ایک ۲۱ سال کی لڑکی ہوں ، مجھے ایک لڑکے سے نکاح کرناہے ، یہ بات اپنے گھروالوں سے نہیں کرسکتی ۔ براہ کرم، کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے اس لڑکے سے میرا نکاح ہوجائے؟

    جواب نمبر: 52246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 863-717/H=6/1435-U اصل وظیفہ تو یہی ہے کہ اپنی مرضی اور رائے پر اصرار کو ترک کرکے والدین کی راضی خوشی کو مقدم رکھیں باقی ہر نماز کے بعد اور باوضو سونے سے قبل ”رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا“ تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھنے کا اہتمام کریں اور دو رکعت نماز صلاة الحاجة کی نیت سے روزانہ پڑھ کر دلسوزی سے دعا کرتی رہیں، ان شاء اللہ صالح اور عمدہ جوڑ اللہ جل شانہ عطا فرمائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند