• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15927

    عنوان:

    میں نے اپنی بیوی کو مارا اوروہ اپنے گھر چلی گئی ہے اب واپس لانا ہے۔ اس کے گھر والے کوئی رابطہ نہیں کررہے ہیں کوئی وظیفہ بتادیں کیوں کہ ہماری شادی کو سولہ سال ہوگئے ہیں اور چار بچے ہیں۔ (۲)جو وظیفہ آپ فتوے میں بتاتے ہیں وہ ہم بھی کرسکتے ہیں اس کی اجازت ہے کیا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1524=144/1430/ب

    آپ عشاء کی نماز کے بعد باوضو ہوکر اپنی بیوی کے میکہ کی طرف رخ کرکے بیٹھیں اور [یَا عَزِیْزُ] 200 مرتبہ پڑھیں، اول وآخر تین تین بار درود شریف بھی پڑھ لیں۔ چالیس روز تک بلاناغہ یہ عمل کریں، اس سے بیوی کے گھروالوں کا دل نرم ہوجائے گا۔ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند