عنوان: مجھ سے کوئی گناہ ہوجاتاہے تو میں توبہ کرتاہوں، پھر کچھ عرصے کے بعد گناہ ہوجاتاہے تو پھر توبہ کرتاہوں، پھر بھی گناہ ہوجاتاہے تو پھر توبہ کرتاہوں،تو کیا میری یہ توبہ اللہ قبول کرے گا؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں مجھے جواب دیں۔
سوال: مجھ سے کوئی گناہ ہوجاتاہے تو میں توبہ کرتاہوں، پھر کچھ عرصے کے بعد گناہ ہوجاتاہے تو پھر توبہ کرتاہوں، پھر بھی گناہ ہوجاتاہے تو پھر توبہ کرتاہوں،تو کیا میری یہ توبہ اللہ قبول کرے گا؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں مجھے جواب دیں۔
جواب نمبر: 5086401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 308-95/L=4/1435-U
اگر توبہ صدق دل سے ہو (یعنی استغفار وندامت کے ساتھ آئندہ نہ کرنے کا عزم ہو) تو توبہ قبول ہوگی، خواہ کتنی بار ٹوٹی ہو، فتاوی رشیدیہ میں ہے ”توبہ جب خالص دل سے کرے گا قبول ہوگی خواہ کتنی ہی بار ٹوٹی ہو“ (فتاوی رشیدیہ: ۱۱۰)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند