• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57876

    عنوان: ہر وقت یاد رہتاہے کہ ایک دن مرجانا ہے، اور بہت ڈر لگتاہے، ہر وقت سوچتی ہوں کہ میں جہنم سے بچ جاؤں، کیسی چیز پڑھ لوں دل نہیں لگتا، آپ کو ئی دعا بتائیں جسے پڑھنے سے میں کچھ بہتر ہوجاؤں اورکوئی وظیفہ جس کے پڑھنے سے اسلامی پڑھ موت آجائے اور جہنم سے بچ جا ؤں ؟

    سوال: ہر وقت یاد رہتاہے کہ ایک دن مرجانا ہے، اور بہت ڈر لگتاہے، ہر وقت سوچتی ہوں کہ میں جہنم سے بچ جاؤں، کیسی چیز پڑھ لوں دل نہیں لگتا، آپ کو ئی دعا بتائیں جسے پڑھنے سے میں کچھ بہتر ہوجاؤں اورکوئی وظیفہ جس کے پڑھنے سے اسلامی پڑھ موت آجائے اور جہنم سے بچ جا ؤں ؟

    جواب نمبر: 57876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 264-229/Sn=4/1436-U موت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، موت تو ابدی نعمت تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔ وقت موعود پر موت آکے رہے گی، اس لیے اس سے ڈرنے گھبرانے کے بجائے اس کے لیے تیاری کریں، ہرچیز میں اتباع سنت کا اہتمام کریں، گناہوں سے بچیں، حرام کاموں اورحرام کمائی سے دور رہیں، اپنے دل میں کسی سے بغض وکینہ نہ رکھیں اور کثرت سے یہ دعا پڑھا کریں: رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَبِالاِسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم رَسُوْلاً․ ان شاء اللہ بہترین حالت میں موت آئے گی، اور موت کے بعد کی تکلیفوں سے نجات ملے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند