• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42153

    عنوان: رزق کی بندش کے طور کے لیے دوع

    سوال: میں پچھلے ۲۰ سالوں سے روزگار کے سلسلے میں پرشان رہتا ہوں، حالاں کہ میں نے بہت اچچی تعلیم حاصل کی ہے اور میں بہت محنت سے کام کرتا ہوں لیکن ملازمت ختم ہو جاتی ہے . میرے ہر کام میں شدید روکاوٹ آتی ہے. ابّ بھی میں بے روزگار ھوں. مجھے کسی نے بتایا ہے کہ تم پر بندش کی گئی ہے. برائے مہربانی کوئی دعا بتا دیں تا کہ اس مشکل سے چھٹکارا مل سکے۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 42153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1971-1525/B=12/1433 آپ یہ دعا کثرت سے پڑھیں، اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ وَہَامَّةٍ وَمنْ کلِّ عَیْنٍ لاَّامَّة اور پانچوں نمازوں کے بعد قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس ایک ایک مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور چالیس روز تک 100 مرتبہ درود شریف اور 500 مرتبہ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلاَّ بِاللہِ العَلِی الْعَظِیْمِ پڑھ کر اپنے لیے دعا کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند