• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 607285

    عنوان:

    پیر میں سخت درد ہے کوئی علاج بتائیں؟

    سوال:

    سوال : میری چھوٹی بہن کے پیروں میں کافی عرصے سے شدید درد ہوتا ہے ، ڈاکٹرز سے علاج کرانے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ، مہربانی فرما کر کوئی دعا یا قرانی آیت بتائیں جس کے پڑھنے سے درد پوری طرح سے ٹھیک ہو سکے ،۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 607285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 391-296/B=04/1443

     سورہٴ الم نشرح 40 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہ پانی 40 روز تک انھیں ایک ایک گھونٹ صبح کو پلا دیا کریں۔ اور پڑھنے کے لئے یہ دعا کثرت سے پڑھتی رہیں اس میں تعداد اور وقت کی کوئی قید نہیں جب چاہیں جتنی چاہیں پڑھتی رہیں۔ وہ دعا یہ ہے یَا سَلاَمُ یَا سَلاَمُ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند