• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 21783

    عنوان: کیا اسلام میں مونث جنین کشی جائز ہے؟ کسی شخص کی بہت سی بیٹیاں ہوں اوراس کی بیوی دوبارہ حمل سے ہو تو کیا جینڈر ٹیسٹ( ٹیسٹ کرنا کہ بچہ ہے یا بچی) کرنا جائز ہے؟ 

    سوال: کیا اسلام میں مونث جنین کشی جائز ہے؟ کسی شخص کی بہت سی بیٹیاں ہوں اوراس کی بیوی دوبارہ حمل سے ہو تو کیا جینڈر ٹیسٹ( ٹیسٹ کرنا کہ بچہ ہے یا بچی) کرنا جائز ہے؟ 

    جواب نمبر: 21783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 542=542-5/1431
     
    ناجائز وحرام ہے، جاہلیت کا طریقہ ہے، اسلام میں اس کی اجازت نہیں، لاَ تَقْتُلُوْآ اَوْلادَکُمْ خَشْیَةَ اِمْلاَقٍ إلخ (القرآن) ہاں اگر حمل پر چار ماہ کی مدت نہ گزری ہو تو بعض مخصوص اور ناگزیر احوال میں اسقاط کی گنجائش ہے۔ 
    (۲) درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند