• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 173179

    عنوان: اللَّہُمَّ إنِّی أسْألُکَ الیقین والعفو و الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَةِ؟ کیا اس طرح دعا مانگنا جائز ہے؟

    سوال: سلوا اللہ الیقین والعافیة فإنہ لم یعط عبدٌ بعد العافیة خیرا من الیقین الترمذی : الدعوات (3558) , وابن ماجہ : الدعاء (3849) , وأحمد (1/8) احادیث کی کتب میں یہ دعا اللَّہُمَّ إنِّی أسْألُکَ العفو و الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَةِ بزبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے_ کیا مندرجہ بالا حدیث کی روشنی میں ہم یہ دعا اس طرح مانگ سکتے ہیں- اللَّہُمَّ إنِّی أسْألُکَ الیقین والعفو و الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَةِ؟ کیا اس طرح دعا مانگنا جائز ہے بدعت تو نہیں؟

    جواب نمبر: 173179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 25-15/H=01/1441

    مذکورہ طریقے پر دعا مانگنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعاوٴں کے ذریعہ دعا مانگنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند