عنوان: میری رہنمائی فرمائیں۔ میں نے ایک شخص کو قرض دیا تھا، اب وہ تقریبا ایک سال سے تنگ کررہا ہے، پیسے نہیں دے رہا ہے اور وہ ابوظبی میں رہتا ہے،وہ نہ تو پاکستان آتاہے اور نہ ہی پیسے دیتاہے، براہ کرم، اللہ کی خاطر کچھ ایسے وظیفے بتائیں جن سے میرا مسئلہ حل ہوجائے ، مجھے میری ملازمت کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔اس کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتائیں۔
سوال: میری رہنمائی فرمائیں۔ میں نے ایک شخص کو قرض دیا تھا، اب وہ تقریبا ایک سال سے تنگ کررہا ہے، پیسے نہیں دے رہا ہے اور وہ ابوظبی میں رہتا ہے،وہ نہ تو پاکستان آتاہے اور نہ ہی پیسے دیتاہے، براہ کرم، اللہ کی خاطر کچھ ایسے وظیفے بتائیں جن سے میرا مسئلہ حل ہوجائے ، مجھے میری ملازمت کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔اس کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتائیں۔
جواب نمبر: 2426701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1267=1267-9/1431
پنجوقتہ نمازوں کے بعد اس کے لیے خصوصی دعا کیجیے نیز صبح وشام سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر اللہ سے یہ دعا بھی کیجیے: یَا مُصَرّفَ القُلوبِ صَرِّفْ قَلْبَہ علی أداء الدَّین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند