• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 64177

    عنوان: چھوٹے بچے سے متعلق سوال

    سوال: میرے بیٹے کا نام آرش ہے - وہ ۳.۵ سال کا ہے ۔ اسکو نظر بھی بہت جلد ہو جاتی ہے اور سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کے وہ انتہائی ضدی ہوتا جا رہا ہے - خاص طور پر عشاء کے وقت میں- اور ضد یہ ہوتی ہے کہ وہ اسکے نانی جان کے گھر جانا چاہتا ہے - اس ضد کے درمیان اسکو کتنی بھی اچھی چیز دو وہ مانتا ہی نہیں-میں سورہ فاتحہ، آیت الکرسی،اور دیگر سورہ پڑھتا ہوں لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا- مہربانی کرکے علاج باتیں۔

    جواب نمبر: 64177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 527-527/M=6/1437 بچے کے اندر ضدی پن ہوتا ہے اور بچوں کو نظر بھی جلد لگ جاتی ہے یہ مشاہدے کی بات ہے، آپ پریشان نہ ہوں، بچہ عمر کی منزل جوں جوں طے کرتا جائے گا سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، اس مرحلے میں آپ اس کا خیال رکھیں کہ شام کے وقت بچے کو گھر سے باہر نہ نکالیں اور یہ دعا پڑھ کر صبح وشام دم کردیا کریں: اللہم إني أعیذک بلکات اللّہ التامّات من شرّ ما خلق، اور سورہٴ قلم کی آخری دو آیت سات سرخ مرچ پر پڑھ کر بچے کے جسم پر پھیرکر مرچ کو جلادیں، ان شاء اللہ نظر دور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند