• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 611630

    عنوان:

    كیا كسی درود كے پڑھنے سے مال بڑھتا ہے؟

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب حدیث میں یہ درود کی فضیلت ہے کہ اس سے مال میں زیادتی ہوتی ہے ۔ الھم صل علی محمد عبد ورسولک وعلی المومنین والمومنات والمسلیمین والمسلیمات ، یہ درود زاد السعید کتاب میں حکیم الامت نے بھی لکھا ہے ، میں یہ چاہتا ہوں کہ میں یہ درود پاک پڑھوں اور اپنی دنیا بھی بناو اور آخرت بھی بناو ، لہذا مقدار بتائیں۔

    جواب نمبر: 611630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1149-969/B=10/1443

     یہ درود شریف صحیح ہے۔ حدیث میں آیا ہے اس درود كے پڑھنے سے غریبوں پر صدقہ كرنے كے برابر ثواب ملتا ہے اور اس كے پڑھنے سے مالدار ہوتا ہے۔ حدیث میں اس كے پڑھنے كی كوئی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ آپ جس وقت چاہیں اور جتنی تعداد میں چاہیں پڑھ سكتے ہیں۔ اگر صبح كو روزانہ 100 مرتبہ اور شام كو 100 مرتبہ پڑھ لیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند