• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 62165

    عنوان: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا صحابہ کرام کو علیہ السلام بولا جاسکتاہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا صحابہ کرام کو علیہ السلام بولا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 62165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 37-37/Sd=2/1437-U حضرات صحابہ کرام کے لیے ”رضی اللہ عنہ“ کا جملہ بولا جاتا ہے، قرآن میں بھی اللہ تعالی نے ان کے لیے یہ جملہ استعمال کیا ہے، لہذا صحابہ کرام کے ساتھ یہی جملہ بولنا چاہیے، ”علیہ السلام“ کا لفظ انبیا ء کے لیے بولنا چاہیے۔ قال النووي:یستحب الترضي والترحم علی الصحابة والتابعین فمن بعدہم من العلماء و العباد وسائر الأخیار رفیقال: رضي اللّٰہ عنہ أو رحمہ اللّٰہ و نحو ذلک ۔ ۔۔الخ (کتاب الأذکار للنووي، ص:۱۶۰، فصل: یستحب الترضي والترحم علی الصحابة والتابعین، ط: دار البیان، بیروت، والدر المختار مع رد المحتار: ۶/۷۵۴، کتاب الخنثی، مسائل شتی، ط: دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند