متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 602490
دنیوی ترقی کے لئے دعا کرنا
کیا دنیاوی مقام حاصل کرنے کے لئے دعا کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر اگر کوئی طالب علم کسی امتحان میں اول آنے کی دعا کرے تو کیا یہ جائز ہے ؟
جواب نمبر: 602490
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 472-313/SN=06/1442
جی ہاں! دنیوی مباح ترقی مثلاً امتحان میں اول آنے کے لئے دعا کرسکتے ہیں؛ بلکہ ہر چھوٹی بڑی مباح ضرورت کے لئے اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہئے۔ البتہ اگر ساتھ میں یہ دعا بھی کرلے کہ اے اللہ! مجھے اپنی ترقی کو تیرے دین کے کام میں استعمال کرنے کی بھی توفیق عنایت فرما، تو زیادہ اچھا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند