• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170976

    عنوان: حدیث میں آسیب كا علاج

    سوال: ابولیلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ کے پاس ایک اعرابی نے آ کر کہا: میرا ایک بیمار بھائی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا: تمہارے بھائی کو کیا بیماری ہے ؟ وہ بولا: اسے آسیب ہو گیا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اسے لے کر آوٴ ، ابولیلیٰ کہتے ہیں کہ وہ ( اعرابی ) گیا اور اسے لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے سامنے بیٹھایا، میں نے آپ کو سنا کہ آپ نے اسے دم کیا، سورة فاتحہ، سورة البقرہ کی ابتدائی چار آیات اور درمیان کی دو آیتیں، اور وإلہکم إلہ واحد والی آیت، آیت الکرسی، پھر سورة البقرہ کی آخری تین آیات، آل عمران کی آیت ( جو میرے خیال میں ) شہد اللہ أنہ لا إلہ إلا ہو ہے ، سورة الاعراف کی آیت إن ربکم اللہ الذی خلق، سورة مومنون کی آیت ومن یدع مع اللہ إلہا آخر لا برہان لہ بہ، سورة الجن کی آیت وأنہ تعالی جد ربنا ما اتخذ صاحبة ولا ولدا اور سورة الصافات کے شروع کی دس آیات، اور سورة الحشر کی آخری تین آیات، سورة قل ہو اللہ أحد اور معوذتین کے ذریعے ، تو اعرابی شفایاب ہو کر کھڑا ہو گیا، اور ایسا لگ رہا تھا کہ اسے کوئی تکلیف نہیں ہے ۔ ان میں جو ایات ہیں ان کا آیت اور سورہ نمبر بھیج دیں اور اس ذرا تفصیل سے جواب دیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

    جواب نمبر: 170976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:902-93T/L=8/1440

    یہ روایت ابن ماجہ کی ہے الفاظ یہ ہیں :

    عن عبد الرحمن بن أبی لیلی، عن أبیہ أبی لیلی قال: کنت جالسا عند النبی صلی اللہ علیہ وسلم إذ جاء ہ أعرابی فقال: إن لی أخا وجعا، قال: ”ما وجع أخیک؟“ قال: بہ لمم، قال: ”اذہب فأتنی بہ“ . قال: فذہب فجاء بہ، فأجلسہ بین یدیہ، فسمعتہ عوذہ بفاتحة الکتاب، وأربع آیات من أول البقرة، وآیتین من وسطہا، }وإلہکم إلہ واحد{ (البقرة: 163) ، وآیة الکرسی، وثلاث آیات من خاتمتہا، وآیة من آل عمران أحسبہ قال: }شہد اللہ أنہ لا إلہ إلا ہو{ (آل عمران: 18) وآیة من الأعراف: }إن ربکم اللہ الذی خلق{ (الأعراف: 54) الآیة، وآیة من المؤمنین، }ومن یدع مع اللہ إلہا آخر لا برہان لہ بہ{ (المؤمنون: 117) ، وآیة من الجن، }وأنہ تعالی جد ربنا ما اتخذ صاحبة ولا ولدا{ (الجن: 3) ، وعشر آیات من أول الصافات، وثلاث آیات من آخر الحشر، وقل ہو اللہ أحد، والمعوذتین، فقام الأعرابی، قد برأ لیس بہ بأس .(سنن ابن ماجہ: ،باب الفزع والأرق وما یتعوذ منہ)

    اس میں ہر آیت کے ختم پر سورہ اور آیت نمبر کو لکھدیا گیا ہے اس سے آپ بآسانی قرآن شریف سے ان آیات کو نکال سکتے ہیں،واضح رہے کہ اس طرح کی احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا نے ”منزل“کے نام سے ان آیات کو جمع کردیا ہے آپ اس (منزل)کو کسی کتب خانہ سے حاصل کرکے اس کا معمول بنالیں ان شاء اللہ آسیب سحر وغیرہ سے حفاظت ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند