• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 607528

    عنوان:

    ربّ لا تذرنی فرداً۔ ربّ انی مغلوب فانتصر۔ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کے کے فضائل

    سوال:

    سوال :! مفتی صاحب! درج ذیل میں سے کس کا ورد زیادہ افضل ہے ؟ 1) ربی لا تذرنی فرداً وانت خیر الوارثین۔ 2) ربی انی مغلوب فانتصر۔ 3) صلی اللّٰہ علی النبی الامی۔ 4) صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ ان اوراد کے فضائل بیان فرما دیں۔

    جواب نمبر: 607528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 408-297/D=04/1443

     (۱) ربّ لا تذرنی فرداً وانت خیر الوارثین۔ یہ دعا حضرت زکریا علیہ السلام نے حصولِ اولاد کے لیے کی تھی؛ چنانچہ حصولِ اولاد میں یہ دعا موٴثر ہے (معارف القرآن: 8/224)۔

    (۲) ربّ انی مغلوب فانتصر۔ یہ حضرت نوح علیہ السلام کی دعا ہے، جو انھوں نے کافر قوم کی ہٹ دھرمی کے بعد مانگی تھی؛ چنانچہ مصیبت زدہ شخص کا اس دعا کو پڑھنا مفید ہے (معارف القرآن: 8/228)۔

    (۳) رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ جو بندہ درود بھیجتا ہے، اس پر اللہ دس (10) رحمتیں نازل فرماتا ہے (مسلم، رقم: 408)۔

    (۴) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صلی اللہ علی النبی الأمی وعلی آل محمد کے الفاظ سے درود پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ آپ علیہ السلام کا حکم دینا اس کی فضیلت کے لیے کافی ہے (ابوداوٴد: 981)۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس نے مجھ پر جمعہ کے دن اَسّی (80) مرتبہ درود شریف پڑھا اس کے اَسّی (80) سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے اور قیامت کے دن اس کا چہرہ روشن ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند