عنوان: مخصوص الفاظ میں دعا مانگنا؟
سوال: حضرت، ایک عالم نے نماز کے بعد دعا مانگی (اے اللہ! میرے دل میں آجا سما جا اور ہمارے دل کو اپنے علم و معرفت کا مرکز بنا) کیا اس طرح دعا مانگنا جائز ہے؟ ایسے الفاظ استعمال کرنے سے کوئی بے ادبی تو لازم نہیں آتی؟
براہ کرم، اس کا جوا ب عنایت فرمائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اس عالم کو اس سے توبہ کرنی چاہئے؟
جواب نمبر: 16390501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1371-1183/H=11/1439
کوئی متبع سنت عالم ان الفاظ سے کہ جو استفتاء میں بین القوسین لکھے ہیں مانگتا ہے تو کچھ مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند