• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59760

    عنوان: ان دعاوَں کا ترجمہ بتائیں۔ .

    سوال: ان دعاوَں کا ترجمہ بتائیں۔ . (۱) اللھُمَّ أَنْتَ رَبِّی وَأَنَا عَبْدُکَ، ظَلَمْتُ نَفْسِی، وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِی، وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، أَیْ رَبِّ فَاغْفِرْ لِی ذنبی . (۲) اللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ، مُذْھِبَ البَاسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِی، لاَ شَافِیَ إِلَّا أَنْتَ، شِفَاءً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا . (۳) رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ․ (۴) یا قاضیَ الحاجات ویَا کافیَ المہمات یا دافعَ البلیّاتِ یا حلّ المشکلات یا رافعَ الدرجات، یَا شافیَ الأمراض یا مجیب الدعوات یا أرحم الراحمین.. (۵) أَسْأَلُ اللَّہَ الْعَظِیمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ أَنْ یَشْفِیَنی․

    جواب نمبر: 59760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 541-506/Sn=8/1436-U مذکور فی السوال دعاوٴں کا ترجمہ ملاحظہ فرمائیں: (۱) اے اللہ! تو میرا رب ہے، اور میں تیرا بندہ ہو، میں نے اپنے اوپر ظلم کیا، مجھے اپنی غلطی کا اعتراف ہے، گناہوں کو تو ہی بخشتا ہے، اے میرے رب! تو میرے گناہ بخش دے۔ (۲) اے اللہ، لوگوں کا پالن ہار، پریشانی کو دور کرنے والا، تو شفا دے، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے، ایسی شفا جو کسی بیماری کو نہ چھوڑے۔ (۳) اے ہمارے رب! تو دنیا میں ہمیں بہتری عنایت کر اور آخرت میں بھی۔ (۴) اے ضروریات کو پوری کرنے والا، اے مشکلات میں کافی ہونے والا، اے مصیبتوں کو دفع کرنے والا، اے پریشانیوں کو حل کرنے والا، اے درجات کو بلند کرنے والا، اے بیماریوں کو شفا دینے والا، اے دعائیں قبول کرنے والا، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والا۔ (۵) اللہ جو عظیم عرش کے مالک ہیں، ان میں آخری لفظ ”أن یشفینی“ کے بجائے ”أن یشفِیَکَ“ ہے، ایسی صورت میں اس کا ترجمہ یہ ہوگا: اللہ تعالی جو عرش عظیم کے مالک ہیں، ان سے میں آپ کی شفا کی درخواست کرتا ہوں۔ حدیث کا پورا مضمون یہ ہے کہ جو شخص بیمار پرسی کے لیے جائے اور ”مریض“ کے پاس یہ دعا سات مرتبہ پڑھے، تو اللہ تعالی اس بیماری سے مریض کو شفا عنایت کرے گا۔ (ابوداوٴد، ۳۱۰۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند