• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 40977

    عنوان: حلال كار وبار كے لیے دعا

    سوال: میں نے اپنا کاروبار چلانے کے لئے کسی سے 30000 ہزار ادھار لیے تھے اور وہ ا ب تقاضے کررہا ہے ، بہت ذلیل کررہا ہے ، میں نے اس کو وقت دیا ہے واپس کرنے کا مگر وہ نہیں مان رہا ہے، میرے پاس کوئی اور چارہ بھی نہیں ہے ، مجھ کو ایسی دعا بتائیں جس کو میں معمول بنا لوں اور قرض سے پاک ہوجاؤں؟

    جواب نمبر: 40977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1401-890/L=10/1433 آپ اس دعا کو دن میں باوضو ہوکر کم ازکم سو مرتبہ کسی بھی وقت پڑھ لیا کریں۔ دعا یہ ہے: اللّٰہُمَّ أَکْفِنِِيْ بِحَلاَلِکَ عَن حَرَامِکَ وأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عمَّنْ سِوَاکَ ان شاء اللہ اس کی برکت سے غیوب سے قرض کی ادائیگی کی شکلیں پیدا ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند