• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 177441

    عنوان: میرے استخارے میں كچھ اور مفتی صاحب كے استخارے میں كچھ تو كونسا استخارہ بہتر ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنے لئے ایک رشتہ کے لیے استخارہ کیا تھا جو کہ صحیح آیا مگر ایک مفتی صاحب سے جب استخارہ کروایا گیا تو وہ مناسب نہیں تھا، اس صورت حال میں کیا کرنا کیا بہتر رہے گا؟

    جواب نمبر: 177441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 747-523/SN=08/1441

    بعد استخارہٴ مسنونہ اگر آپ کا دل اس رشتے کے تئیں مطمئن ہے تو بہتر ہے کہ نکاح کا اقدام کرلیں، استخارہ میں اصل صاحب معاملہ کا اپنا دل مطمئن ہونا ہے؛ اسی لئے افضل یہ ہوتا ہے کہ آدمی خود استخارہ کرے، نہ کہ دوسرے سے۔

    نوٹ: اگر ایک مرتبہ استخارہ کرنے سے رجحان کا احساس نہ ہو سکے تو سات دن تک استخارہ کرلینا مستحب ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند