• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23131

    عنوان: ہماری شادی کو چار سال ہوگئے ہیں اور ہمارے دو بچے ہیں (تین سال اور ایک سال کے)۔ گزشتہ چار برس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ گزشتہ چار مہینہ سے میری بیوی نے شکایت کی کہ وہ سونے سے قاصر ہے اور مسلسل خطرناک خواب دیکھ رہی ہے جیسے سانپ، کتے، بندر بات کررہے ہیں اور اس کو ڈرا رہے ہیں۔مزید برآں وہ سب چیزوں سے خوف کھاتی ہے، وہ رات کو کبھی بھی بیت الخلاء میں نہیں جاتی ہے۔ہم نے عالم صاحب سے تعویذ بھی لیا ہے اور اس نے ایک مہینہ تک دن میں دو مرتبہ سورہ بقرہ کی تلاوت بھی کی ہے۔ نیزآج کل روزانہ دن میں دو مرتبہ منزل بھی پڑھ رہی ہے۔وہ فجر کے لیے اٹھتی ہے اور پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہے۔ وہ اپنی ماں کے گھر رہ نہیں سکتی اور اپنے ساس سسر کے گھر بھی۔ اب ہم نے مکان بھی تبدیل کردیا ہے۔ برائے کرم بتائیں کہ اس کا کیا علاج ہوگا؟ کیا کریں؟ 

    سوال: ہماری شادی کو چار سال ہوگئے ہیں اور ہمارے دو بچے ہیں (تین سال اور ایک سال کے)۔ گزشتہ چار برس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ گزشتہ چار مہینہ سے میری بیوی نے شکایت کی کہ وہ سونے سے قاصر ہے اور مسلسل خطرناک خواب دیکھ رہی ہے جیسے سانپ، کتے، بندر بات کررہے ہیں اور اس کو ڈرا رہے ہیں۔مزید برآں وہ سب چیزوں سے خوف کھاتی ہے، وہ رات کو کبھی بھی بیت الخلاء میں نہیں جاتی ہے۔ہم نے عالم صاحب سے تعویذ بھی لیا ہے اور اس نے ایک مہینہ تک دن میں دو مرتبہ سورہ بقرہ کی تلاوت بھی کی ہے۔ نیزآج کل روزانہ دن میں دو مرتبہ منزل بھی پڑھ رہی ہے۔وہ فجر کے لیے اٹھتی ہے اور پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہے۔ وہ اپنی ماں کے گھر رہ نہیں سکتی اور اپنے ساس سسر کے گھر بھی۔ اب ہم نے مکان بھی تبدیل کردیا ہے۔ برائے کرم بتائیں کہ اس کا کیا علاج ہوگا؟ کیا کریں؟ 

    جواب نمبر: 23131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1177=899-8/1431

    آپ اپنی بیوی سے کہہ دیں کہ مذکورہ بالا عمل کے ساتھ ساتھ دن میں کسی بھی وقت باوضو ہوکر اول و آخر ۱۰۰، ۱۰۰ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ۵۰۰ مرتبہ لاحول پڑھ لیا کرے ، ان شاء اللہ تعالیٰ اس سے آہستہ آہستہ خوابوں میں ڈرنے کی تکلیف دور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند