• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 156946

    عنوان: زندگی کے پچھلے گناہ معاف کیسے ہوتے ہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ زندگی کے پچھلے گناہ معاف کیسے ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:338-301/L=3/1439

    صدق دل سے توبہ واستغفار کرنے سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں؛البتہ اگر ذمے میں نمازیں ہوں تو ان کی قضا کرلی جائے اور اگر بندوں کے کچھ حقوق ہوں تو ان کو ادا کردیا جائے اور اگر کسی کو تکلیف پہنچائی گئی ہوتو اس سے معافی تلافی کرلی جائے یہ چیزیں صرف توبہ سے معاف نہیں ہوتیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند