• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23944

    عنوان: میری منگیتر ہے، اس کے سر میں اکثر دردہوتاہے، اس کو ٹھیک نیند بھی نہیں آتی ہے۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ ان کا دماغ کمزور ہے، آپ سے درخواست ہے کہ کوئی وظیفہ بتائیں ، تاکہ سردرد بھی ٹھیک ہوجائے اور نیند بھی آنے لگے۔

    سوال: میری منگیتر ہے، اس کے سر میں اکثر دردہوتاہے، اس کو ٹھیک نیند بھی نہیں آتی ہے۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ ان کا دماغ کمزور ہے، آپ سے درخواست ہے کہ کوئی وظیفہ بتائیں ، تاکہ سردرد بھی ٹھیک ہوجائے اور نیند بھی آنے لگے۔

    جواب نمبر: 23944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1401=296tb-8/1431

    دماغ کی کمزوری دور کرنے کے لیے پانچوں نماز کے بعد سرپر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یا قویُّ پڑھیں اور سردرد کے لیے یہ آیت بسم اللہ سمیت تین دفعہ پڑھ کر دم کریں اور کسی تیل وغیرہ پر پڑھ کر مالش کریں یا باوضو لکھ کر باندھیں وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَآ اَرْسَلْنَاکَ اِلاَّ مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا اور نیند نہ آئے تو یہ دعا پڑھیں: رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ اَنْ یَّحْضُرُوْن۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند