• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 21578

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ وسیلہ کے معنی کیا ہے جو ہم دعا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہیں اور کیا یہ جائزہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ وسیلہ کے معنی کیا ہے جو ہم دعا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہیں اور کیا یہ جائزہے؟

    جواب نمبر: 21578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 747=512-5/1431

    وسیلہ کے معنی: سبب، ذریعہ، واسطہ وغیرہ کے ہیں۔ اصطلاح میں وسیلہ یہ ہے کہ آدمی اس طرح دعا کرے کہ ?اے اللہ ہماری دعا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم/ انبیاء/ اولیاء / شہداء/ ہمارے نیک اعمال کے صدقہ طفیل قبول فرما?۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم، انبیاء ،اولیاء وغیرہ کے وسیلہ سے دعاء کرنا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند