متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 5618
برائے کرم حمل ٹھہرنے کی کوئی دعا بتادیں۔ میری بیوی دو سال سے حاملہ نہیں ہوئی۔
برائے کرم حمل ٹھہرنے کی کوئی دعا بتادیں۔ میری بیوی دو سال سے حاملہ نہیں ہوئی۔
جواب نمبر: 561801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 993=92/ ھ
دونوں میاں بیوی ہرنماز کے بعد اول و آخر سات سات مرتبہ درورد شریف اوردرمیان میں سات دفعہ یہ آیات وَالسَّمَآءَ بَنَیْنٰہَا بِاَیْدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰہَا فَنِعْمَ الْمٰہِدُوْنَ وَمِنْ کُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُوْنَ (پ:۲۷، رکوع:۲) پڑھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دعا کی قبولیت کی کیا علامت ہے؟
اکثر لوگ نظر بد سے بچنے کے لیے کالے رنگ کے دھاگے پر سورہ یسین وغیرہ کا دم کرکے کلائی پر باندھ دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
8358 مناظرمیرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر کے لڑکیوں کے ساتھ غلط تعلقات ہیں۔ میں پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہوں، میرے تین بچے ہیں، جب سے میری شادی ہوئی تب سے ا ن کے غلط تعلقات ہیں، اس لیے زندگی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوگئیں۔ وہ اس حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں؟ وہ پورا دن کام نہیں کرتے ہیں، مختلف لڑکیوں کے ساتھ شہرمیں گھومتے ہیں۔ میں نے ان کے موبائل میں لڑکیوں کی تصاویر اور پیغامات دیکھے، جسے وہ بھیجا کرتے ہیں۔ میرے پوچھنے پر وہ انکا ر کرتے ہیں۔ کبھی ایسا محسوس ہوتاہے کہ کہیں یہ رشتہ ختم نہ ہوجائے، میں یہ رشتہ ختم کرنا نہیں چاہتی ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں کہ یہ رشتہ نہ ٹوٹے ۔
2511 مناظرمیری پریشانی یہ ہے کہ میں ایک لڑکی ہوں میری عمر شادی کے لائق ہوچکی ہے۔ میں اپنے آپ کو شہوانی خیالات سے بچانا چاہتی ہوں لیکن میرے ذہن میں یہی سب باتیں چلتی رہتی ہیں۔ میں نماز میں اللہ سے رو رو کر دعا مانگتی ہوں پھر بھی وہی خیالات میرے آس پاس رہتے ہیں۔ میری زندگی ایک الجھن بن گئی ہے۔ کبھی کبھی سوچتی ہوں خود کشی کر لوں۔ کیا کروں کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ میں اپنے آپ کو ہر گمراہی کی بات سے بچانے کی کوشش کرتی ہوں پھر بھی یہ سب خیالات میرا پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں۔ اللہ کے واسطے میرے لیے کوئی راستہ نکالئے؟
3019 مناظردرود تاج كا ورد كيسا ہے؟
2342 مناظرجس كام پر استخارے میں دل مطمئن ہوجائے كیا وہی كام كرنا ضروری ہے؟
3990 مناظرمفتی صاحب میری او رمیری بہن کی شادی میں
بہت تاخیر ہورہی ہے اور میری بہت شدید محنت کے باوجود اب تک ایک بھی رشتہ فائنل
نہیں ہوا ہے جب کہ بہت ساری جگہوں سے بات چیت ہوچکی ہے لیکن کوئی ایک بھی معاملہ
آمنے سامنے کی بات پر نہیں آیا ہے۔ سب پہلی ہی بات چیت کے بعد ختم ہوجاتا ہے۔ میں
واقعی پریشان ہوں۔ برائے کرم آپ مجھ کو جلدی شادی ہونے کے لیے کوئی دعا دے دیں۔