• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 40908

    عنوان: نماز توبہ کی ہر رکعت میں ۲۱ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنا کیا صحیح ہے؟

    سوال: نماز توبہ کی ہر رکعت میں ۲۱ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنا کیا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 40908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1317-1317/M=9/1433 21 مرتبہ کی تحدید کسی روایت میں وارد نہیں، اس کو واجب سمجھنا غلط ہے، دیگر نوافل کی طرح نماز توبہ کی ہررکعت میں بھی ایک سورہ پڑھنا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند