• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14726

    عنوان:

    میرے دونوں بھائیوں کی شادی ہو چکی ہے۔ بڑے بھائی کی شادی ہو کر نو سال کے قریب ہورہے ہیں ان کو اب تک بچے نہیں ہیں اور دوسرے بھائی کی شادی ہو کر دو سال کے قریب ہو رہے ہیں اور ان کو بھی اب تک بچہ نہیں ہوا ہے۔ اللہ کی مرضی ہے۔ کیا یہ ہوسکتاہے کہ اثرات کے واسطے نہ ہو رہے ہوں؟ کیا جادو کے اثرات یا شیطانی اثرات سے پیدائش میں فرق آ سکتاہے؟ اللہ کے واسطے میرے بھائیوں کے لیے دعا کریں کہ اللہ انہیں صاحب اولاد بنائے اور ان کے لیے کوئی ذکر بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1124=918/ل

    یہ اللہ کی تقسیم ہے اور آدمی کو ہرحال میں اس پر راضی رہنا چاہیے، اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں، اولاد دیتے ہیں، اورجسے چاہتے ہیں، محروم کردیتے ہیں، البتہ آپ رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ اور رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا کثرت سے پڑھتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند