• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149523

    عنوان: بد خوابی سے نجات كے لیے

    سوال: (۱) میں ۱۸ سال لڑکا ہوں، مجھے فحش خواہشات اور میں ہمیشہ خواب میں مختلف لڑکیوں کو دیکھتاہوں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتاہوں، خواب کے بعد دیکھتا ہوں کہ مجھے احتلام ہوا ہے ۔ میں بہت پریشان رہتاہوں اور کمزوری بھی ہوتی ہے اس سے بچنے کے لئے میں کیا کروں؟ (۲) میں ۴ بار دیکھ چکا ہوں کہ میری محلے میں قتل غارت ہوتے ہیں خون وغیرہ ،میں بہت ڈر جاتا ہوں، الحمدللہ میں نماز بھی ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتا ہوں، آپ سے گزارش ہے کہ میری لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 149523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 625-608/B=7/1438

    رَبِّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَعُوذُ بِکَ رَبِّ أَنْ یَحْضُرُون قل ہو اللہ أحد قل أعوذ برب الفلق قل أعوذ برب الناس․ تین بار پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے سرسے لے کر پورے جسم پر ہاتھ پھیرلیا کریں۔ اور احتلام کی روک تھام کے لیے کسی اچھے تجربہ کار حکیم سے یونانی علاج کرائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وعافیت عطا فرمائے۔ آمین

    ----------------------

    اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی دور فرمائیں اور صحت عطا فرمائیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند