• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158680

    عنوان: نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں دعا کرنا

    سوال: کیا نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں دنیا،آجرت اور ضروریات کی دعا کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 158680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:536-460/D=5/1439

    افضل طریقہ دعا کا وہی عام مسنون طریقہ ہے جو کہ معمول بہا ہے نماز کے بعد یا کسی بھی عمل خیر کے بعد دونوں ہاتھ اٹھاکر سینے کے سامنے پھیلاکر دعا کرے اس میں کسی کا اختلاف نہیں۔

    نماز کے بعد سجدہ کی حالت میں دعا مانگنا اس طرح کا سجدہ مناجات کہلاتا ہے اکثر علماء کے ظاہر کلام سے اس کا مکروہ ہونا معلوم ہوتا ہے (اشعة اللمعات: ۱/ ۶۲۰) لہٰذا اس کی عادت بنانا مناسب نہیں۔ (ہکذا فی فتاوی رحیمیہ: ۲/ ۳۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند