• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150005

    عنوان: کیا امیر ہونے کے لیے کوئی دعا ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں کوئی ایسی دعا ہے کہ جسے کے پڑھنے سے آدمی بہت امیر ہو جاتا ہے؟ براہ کرم کوئی وظیفہ بتلائیں۔

    جواب نمبر: 150005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 853-749/H=7/1438

    شکر، صبر، زہد، قناعت کا اعلیٰ درجہ حاصل کرنے کی فکر کریں اور ہرنماز کے بعد سات مرتبہ یہ دعاء اللّٰہُمّ قَنِّعْنِي بما أعْطَیتَنِي اور اول وآخر سات مرتبہ درود شریف پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سوتے وقت کرنے کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند