• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 607374

    عنوان:

    پسند کی لڑکی سے شادی کے لیے دعا تعویذ کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : جی بعد سلام میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ایک لڑکی بہت پسند ہے جو پہلے میری منگیتر تھی پر خاندانی اختلافات کہ وجہ سے میرے رشتہ سے مکر گئے وہ لوگ اب میرے لیے ان پر تغویز کرنا کیسا ہے کہ وہ لوگ راضی ہو جاے اور اس کا رشتہ مجھے دے دیں یا اپ اکابرین کوئی وظیفہ بتا دیں، آپ کو دعا میں یاد کرں گا ہمیشہ ۔

    جواب نمبر: 607374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 165-101/B-Mulhaqa=04/1443

     تعویذ کی فکر میں نہ پڑیں، درمیان میں کچھ سمجھدار لوگوں کو ڈال کر لڑکی کے اہل خانہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں، نیز اس سلسلے میں دعا بھی کریں، روزانہ بعد نماز عشاء، سونے سے قبل گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یا لطیف“ اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اس لڑکی سے یا کسی اور مناسب لڑکی سے رشتہ کے لیے دعا کا معمول بنائیں، اللہ نے چاہا تو آپ کی مراد پوری ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند