عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 22104
جواب نمبر: 2210401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1084=898-6/1431
مہدوی حضرات اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں وہ نصوصِ قطعیہ کے خلاف ہیں، اس لیے وہ دائرہٴ ایمان سے خارج ہیں، مثلاً وہ لوگ اپنے پیشوا میراں سید جونپوری کو مامور من اللہ مانتے ہیں، انھیں مثل نبی کے تمام خطاوٴں سے معصوم مانتے ہیں، اور انھیں مفترض الطاعة یعنی ان کی اطاعت کرنا واجب مانتے ہیں۔ یہ قرآن وحدیث کے خلاف ہے اور صریح کفر ہے۔ وہ لوگ نبوت وولایت میں سید محمد جونپوری کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا شریک ، ہمسر جانتے ہیں کہ ان پر درود شریف بھیجتے ہیں۔ ان کی بیویوں کو ازواج مطہرات کہتے ہیں، ان کے معتمدین کو خلفائے راشدین کہتے ہیں، ان کے احباب کو صحابہٴ کرام کہتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ اور بہت سارے ان کے غلط عقائد ہیں، آپ اس کے لیے ”مطالعہٴ مہدویت“ دیکھئے، ایسے کافر ومرتد کے بارے میں آپ یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کے نزدیک احادیث حجت ہیں یا وہ احادیث کا انکار کرتے ہیں۔ احادیث کو ماننے والا کیا ایسا عقیدہ رکھ سکتا ہے؟
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے یہاں بریلوی حضرات کچھ دیوبندی علما ء کی کتابوں کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ دیوبندی علماء نے لکھا ہے کہ معاذ اللہ (اللہ جھوٹ بول سکتا ہے) اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بھی قابل اعتراض باتیں پھیلا رہے ہیں۔ برائے مہربانی جواب سے مطلع فرماویں۔
4545 مناظرایک شخص ہے جو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرا رکرتاہے اور تمام عقائد مسلمانوں جیسے رکھتاہے مگر ساتھ میں حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا قائل ہے اور رفع الی السماء کو نہیں مانتاہے تو کیا وہ مسلمان ہے؟
3207 مناظرمیرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
4117 مناظرھل یجوز لي أن أطلب وظیفة في إحدی الموٴسسات التي أسستھا الجماعة الإسلامیة بنجلادیش؟
2561 مناظرقرآن و حدیث کی روشنی میں نیز معتبر اردو کتابوں کے حوالوں کے ساتھ درج ذیل سوالوں کے جوابات تفصیل سے مطلوب ہیں: (۱) ڈاکٹر ذاکر نائک جو آج بڑا داعی بنتا ہے وہ کس مذہب سے (حنفی یا شافعی) تعلق رکھتا ہے؟ (۲) کیا مسلمانوں کو اس کی باتوں پر عمل کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ (۳) تقلید وغیرہ کے متعلق اس کا عقیدہ کیا ہے؟ (۴) اس شخص کا اجتہاد واستنباط نیز قرآن سے طرح طرح کے مسائل کا حل اور ان پر عمل وغیرہ بھی درست ہے یا نہیں؟ (۵) جب کہ اس کی وجہ سے کئی کافر مشرف باسلام ہو رہے ہیں جب کہ وہ کوئی معتبر عالم نہیں ہے۔ ایسے شخص کے متعلق برائے کرم صحیح رہنمائی فرمادیں تو عنایت ہوگی۔
4118 مناظرمیں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں کہ آیا ان کے عقائد صحیح ہیں یا غلط؟ کیوں کہ کچھ علمائے کرام کوان پر اعتراض ہے۔ اگر ان سے کوئی اختلاف ہے توبرائے مہربانی نشاندہی کیجئے۔
5409 مناظر