• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 4459

    عنوان:

    قرآن و حدیث کی روشنی میں نیز معتبر اردو کتابوں کے حوالوں کے ساتھ درج ذیل سوالوں کے جوابات تفصیل سے مطلوب ہیں: (۱) ڈاکٹر ذاکر نائک جو آج بڑا داعی بنتا ہے وہ کس مذہب سے (حنفی یا شافعی) تعلق رکھتا ہے؟ (۲) کیا مسلمانوں کو اس کی باتوں پر عمل کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ (۳) تقلید وغیرہ کے متعلق اس کا عقیدہ کیا ہے؟ (۴) اس شخص کا اجتہاد واستنباط نیز قرآن سے طرح طرح کے مسائل کا حل اور ان پر عمل وغیرہ بھی درست ہے یا نہیں؟ (۵) جب کہ اس کی وجہ سے کئی کافر مشرف باسلام ہو رہے ہیں جب کہ وہ کوئی معتبر عالم نہیں ہے۔ ایسے شخص کے متعلق برائے کرم صحیح رہنمائی فرمادیں تو عنایت ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 866=818/ د

    ہمیں اس بارے میں زیادہ تحقیق نہیں ہے جو معلومات اس کے بارے میں ہمیں پہنچی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے وہ غیرمقلد ہیں کسی امام کی پیروی نہیں کرتے۔

    (۲) دین ہمیشہ مستند اور معتبر علمائے کرام یا ان کی کتابوں سے سیکھنا چاہیے، بصورتِ دیگر کہیں بھی بھٹک جانے کا قوی اندیشہ ہے۔

    (۳) خود ان سے تحقیق کرلی جائے۔

    (۴) اس کی جو باتیں لوگوں نے نقل کی ہیں، ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا طریقہ بے راہ روی کا ہے جس میں گمراہی کا خطرہ ہے۔

    (۵) تعلیماتِ اسلام کی خوبی ہے جب کہ موٴثر انداز پر اسے پیش کیا جائے، کسی کی ذاتی خامیوں کا اس میں دخل نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند