عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 66564
جواب نمبر: 6656401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 833-867/sd=10/1437
اسلام میں گمراہ فرقہ وہ ہے، جو راہ حق اور صراط مستقیم سے ہٹا ہوا ہو، جو اہل السنة والجماعة کے مسلک سے منحرف ہو، جو دلائل اربعہ: قرآن، حدیث، اجماع اور قیاس میں سے کسی کی بھی حجیت کا منکر ہو، جو صحابہ کرام کو تنقید سے بالاتر نہ سمجھتا ہو۔
(۲) گمراہ فرقے کے امام کے پیچھے بعض صورتوں میں نماز ہوتی ہی نہیں ہے اور بعض صورتوں میں نماز تو ہوجاتی ہے؛ لیکن مکروہ ہوتی ہے۔
(۳) حدیث میں تہتر کا عدد تخصیص کے لیے نہیں ہے ؛ بلکہ اس سے مراد کثرت ہے، یعنی میری امت میں بہت سے فرقے ہونگے، جن کے مابین اصولِ دین میں اختلاف ہوگا، جس میں سے صرف وہ فرقہ جنت میں جائے گا، جو جماعة المسلمین، یعنی اہل السنة والجماعة کے طریقے پر ہوگا۔ (بذل المجہود : ۱۸/ ۱۱۷، کتاب السنة، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی دے کردئرہ اسلام میں داخل ہواہوں۔ اگرمیں ان پر شک کروں یا تبرا کروں تو میں اسلام سے یقینا خارج ہوں، لیکن اگر میں کسی اور صحابی (جس نے رسول کی بیٹی پر جلتاہوا دروازہ گرایااور باغ فدق چھین لیا، رسول کے نواسے حضرت محسن کو ان کی ماں کی شکم میں شہید کردیا یہ تاریخ میں واضح الفاظ میں لکھاہے کہ کس ملعون اور زندیق نے یہ کام کیا)اور اس کے ساتھ دینے ولوں پر تبرا کروں ، ان کو برا کہوں تو میں دئرہ اسلام سے خارج نہیں ہوں، لیکن آپ لوگ اور یا آپ کے ساتھی پھر کیوں شیعوں کوکافر کہتے ہیں؟ جب کہ پاکستان میں مولانا محمد اسحاق جوکے اہل سنت کے ایک بڑے عالم نے خود اعتراف کیاہے کہ شیعہ لوگ صحیح ہیں اور وہ ان پر لعنت کرتے ہیں جو لعنت کا مستحق ہے ۔ براہ کرم، جواب ضرور دیں۔ (مہدی کی طاقت)
787 مناظرمیں یہ مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ شیعہ جو صحابہ رضی اللہ عنہم پر تبرا وغیرہ کرتے ہیں ، اس رو سے وہ کافر ہیں یا نہیں؟
1029 مناظرمجھے یہاں اہل حدیث حضرات اکثر نماز کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ رفع یدین ترک ہونے کی حدیث بتاؤ، آمین ہلکی آواز میں کہنے کی حدیث بتاؤ وغیرہ۔ میں اکثر پریشان ہوجاتاہوں۔ آپ مہربانی فرماکرمجھے کوئی کتاب بتادیں جس میں مجھے احناف کی نمازکا مکمل طریقہ اور تفصیل احادیث کی سند اورحوالہ کے ساتھ مل جائے۔ کتاب اس طرح ہوکہ میں اہل حدیث کو مکمل اور تسلی بخش جوابات دے سکوں۔ ایک بات کا خیال رکھیں گے کہ کتاب موجودہ دور کے علمائے کرام کی ہو تو زیادہ بہترہے، جیسے مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمانی، مولانایوسف لدھیانوی شہید۔ کیونکہ ان کی کتابوں میں اردو زبان آج کل کے زمانے کے مطابق آسان ہوتی ہے جس کو سمجھنا بھی آسان ہوتاہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
981 مناظریہ کیا وجہ ہے کہ سب مسلک صرف ہم احناف کے
مسائل پر ہی اعتراض کرتے ہیں خصوصاً اہل حدیث کا فرقہ، چاہے وہ نماز ہو یا کوئی
اور مسئلہ صرف ہماری باتیں ہی کیوں غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؟
میں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
616 مناظرطلحہ
کو بشری اچھی لگی ، چند احباب پیغام نکاح لے کر بشری تک پہنچے ۔ بشری نے اس پیغام
نکاح کو قبول کرلیا۔ بعدہ طلحہ کے احباب نے رو نمائی (منھ دکھائی) کی اور اس کے
پیسے بھی دئے ۔ کیا یہ جائز ہے ؟
کیا سب شیعہ کافر ہیں؟ (۲) ہمارے گاؤں میں ایک مولانا آتے ہیں، وہ ہر جمعہ کی رات کوتیز آواز سے ذکر کرتے ہیں،سب لوگ اس کا ساتھ دیتے ہی، کیا ایساکرنا ٹھیک ہے؟ میرا خیال ہے کہ وہ بریلوی ہیں، تو کیا بریلوی ہونا بری بات ہے؟ (۳) زیر ناف کہاں سے کہاں تک ہے؟(۴) خدانخواستہ اگر کوئی اپنی بیوی سے پیچھے کی طرف سے ہمبستری کرے تو کیا واقعی نکاح ٹوٹ جاتاہے یا کیا ہوتاہے؟
1959 مناظرآج میں ایسا سوال کررہا ہوں جس میں سارا عالم اسلام گمراہ ہوگیا ہے، وہ یہ کہ کیا تقلید فرض ہے؟ اور اگر فرض ہے تو صرف ایک امام کیوں ؟ مجھے قرآن و سنت سے سمجھائیں کہ کیا اللہ و رسول نے تقلید شخصی کو فرض کہا ہے؟صاف صاف جواب دیجئے؛ کیوں کہ آج اس سلسلے میں میرا منکر تقلید سے مناظرہ ہے اور مجھے تقلید کا پتہ ہے کہ یہ فرض ہے لیکن تقلید شخصی قرآن و سنت میں نظر نہیں آتی۔
539 مناظرایک شخص جو کہ اپنے آپ کو بزرگ کہتا ہے اور زور و شور سے لوگوں کو اپنا مرید بناتا ہے مگر اس شخص کے اندر کچھ ایسی باتیں ہیں جو خلجان پیدا کرتی ہیں مثلاً: (۱) وہ ارواح کو بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص یہاں کا حاکم ہے یہی سب کچھ فیصلہ کرتا ہے۔ (۲) لوگوں سے کہتے ہیں کہ اپنی بیویوں کو لے کر اجمیر چلو اور جو کچھ کرنا چاہیں کریں وہ سب گناہ معاف کروادیں گے۔ (۳) نماز باجماعت ادا نہیں کرتے۔ (۴) آسمانی مخلوقات ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ عورتوں سے تنہائی میں ملتے ہیں ان کے سروں اور پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ان کو مرید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آسمانی مخلوق ہونے کے سبب ان کو پردہ لازم نہیں۔ (۵)جھوٹ بولتے ہیں۔ (۶) فرشتوں کے ذریعہ جنت میں اپنی من پسند چیزوں کو روانہ کرنے پر قدرت کا دعوی کرتے ہیں۔ (۷) موت کو ٹالنے اور موت کا وقت بتانے پر قادر ہیں۔ (۸) مزاروں پر جانے کی اور منتیں مانگنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ (۹) علمائے وقت کو علمائے سوء کہتے ہیں ۔ ایسے شخص کی اقتداء جائز ہے ناجائز ہے؟
529 مناظرتقویت الایمان کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہناہے کہ یہ کتاب صحیح نہیں ہے۔ میں نے اب تک ان کو کوئی جواب نہیں دیاہے۔ براہ کرم، اس کے صحیح ہونے پر کوئی ایسا ثبوت دیں کہ میں ان کوجواب دے سکوں۔ کوئی ایسا جواب! آپ سمجھ رہے ہیں نا۔
824 مناظر