• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 3282

    عنوان:

    ایک شخص ہے جو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرا رکرتاہے اور تمام عقائد مسلمانوں جیسے رکھتاہے مگر ساتھ میں حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا قائل ہے اور رفع الی السماء کو نہیں مانتاہے تو کیا وہ مسلمان ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 195/ ج= 191/ ج

    قرآن کریم نے صراحت کے ساتھ حضرت کی وفات کی نفی کی ہے اور واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو آسمان پر اٹھالیا ہے: وَقَوْلِہِمْ اِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِیْحَ عِیسَی ابْنَ مَرْیَمَ رَسُولَ اللّٰہِ وَمَا قَتَلُوْہُ وَمَا صَلَبُوْہُ وَلٰکِنْ شُبِّہَ لَہُمْ وقال تعالیٰ: بَل رَّفَعَہُ اللّٰہُ اِلَیْہِ (سورة النساء: ۱۵۶-۱۵۷) پس اس واضح قرآنی شہادت کے جانتے ہوئے بھی کوئی شخص اگر وفات مسیح کا قائل اور ان کے رفع الی السماء کا منکر ہے تو ایسا شخص مسلمان نہیں ہے گو کہ وہ کلمہ گو ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند