• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 48795

    عنوان: كسی قریبی کی تدفین میں شریک ہونے كے لیے اعتكاف توڑنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی رمضان المبارک کے اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران اس کی بہن کا انتقال ہوگیا جو کہ اس کی پڑوس میں رہتی تھی ، کیا یہ آدمی اس کی تدفین میں شامل ہوسکتاہے ؟ اس آدمی کے لئے اعتکاف کا توڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 48795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1779-1425/B=1/1435-U بہن کی تدفین میں شریک ہونا ایک امر مستحب ہے، اور اعتکاف میں بیٹھنا مسنون ہے، ایک مستحب کام کے لیے سنت موٴکدہ توڑدینا درست نہیں، وہ آدمی اعتکاف میں بیٹھا رہے اور وہیں سے اپنی مرحومہ بہن کے لیے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کرتا رہے، اعتکاف نہ توڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند