عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 58285
جواب نمبر: 58285
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 335-300/Sn=6/1436-U اگر جوتے پاک ہیں، اوپر نیچے کہیں بھی قدرِ ممنوعہ سے زیادہ نجاست نہیں لگی ہے تو جوتے سمیت نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے ورنہ نماز نہیں ہوگی؛ ہاں اگر جوتے اتار کر اس کے اوپر کھڑے ہوکر نماز ادا کی جائے تو صرف اوپر کے حصے کا پاک ہونا کافی ہے، اگر نیچے نجاست لگی ہو پھر بھی نماز ہوجائے گی․․ لو قام علی النجاسة وفي رجلیہ نعلان لم یجز، ولو افترش نعلیہ وقام علیہا جازت، وقد قدمنا في باب شروط الصلاة أنہ لو قام علی النجاسة في صلاة الجنازة؛ لکن لا بد من طہارة ا لنعلین کما لا یخفی ( البحر الرائق، بیان شروط صلاة الجنازة، ۳۱۵، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند