• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 17226

    عنوان:

    جنازہ لے جاتے وقت کیا ہم کو کلمہ شہادت پڑھنا چاہیے یا اس کے بارے میں کوئی حدیث ہے؟

    سوال:

    جنازہ لے جاتے وقت کیا ہم کو کلمہ شہادت پڑھنا چاہیے یا اس کے بارے میں کوئی حدیث ہے؟

    جواب نمبر: 17226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1815=185tb-11/1430

     

    جنازہ لے جاتے وقت کوئی خاص دعا مسنون نہیں، احادیث سے کوئی دعا اس موقعہ پر ثابت نہیں، کوئی حدیث بھی ہماری نگاہ سے نہیں گذری۔

    نوٹ: بالجہر(آواز کے ساتھ) کوئی ذکر یا کلمہ پڑھنا مکروہ ہے۔ بہشتی گوہر،۱(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند