• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 39568

    عنوان: کیا میت کے کفن کوخوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں؟ اور جائز ہے تو کس قسم کی خوشبو لگائیں، وضاحت کریں۔

    سوال: کیا میت کے کفن کوخوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں؟ اور جائز ہے تو کس قسم کی خوشبو لگائیں، وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 39568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1700-1399/H=1/1435-U کفن کو خوشبو لگانا مستحب ہے اور جن خوشبوٴوں کا استعمال حالت حیات میں جائز ہے ان کا کفن میں لگانا بھی جائز ہے اور جن کا استعمال حالتِ حیات میں ممنوع ہے ان کا کفن میں لگانا بھی ممنوع ہے۔ تجمر الأکفان اولاً وترًا لأنہ علیہ السلام أمر بإجمار أکفان ا مرأتہ والمراد بہ التطیب قبل أن یدرج فیہا المیت․ (بحر الرائق: ۲/۳۱۰، کتاب الجنائز مطبوعہ زکریا) اور عالمگیری میں ہے: ویوضع الحنوط في رأسہ ولحیتہ وسائر جسدہ ولا بأس بسائر الطیب غیر الزعفران والورس في حق الرجل (عالمگیری: ۱/۲۲۲،الفصل الثالث في التکفین مطبوعہ اتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند