عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 606055
میت پر کچھ دن گزرنے ے کے بعد نماز جنازہ کا حکم
کیا فرماتے مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب میت پر تین دن گزر جائے تو کیا اس کا نماز جنازہ پڑھا جائے گا؟
جواب نمبر: 606055
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:30-47/sd=2/1443
اگر تین دن گذرنے کے بعد میت کی لاش صحیح سالم ہو پھٹی نہ ہو تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، تاہم بغیر کسی مجبوری کے نماز جنازہ میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے ۔
قال ابن نجیم :وقید بعدم التفسخ؛ لأنہ لا یصلی علیہ بعد التفسخ؛ لأن الصلاة شرعت علی بدن المیت فإذا تفسخ لم یبق بدنہ قائما، ولم یقید المصنف بمدة؛ لأن الصحیح أن ذلک جائز إلی أن یغلب علی الظن تفسخہ والمعتبر فیہ أکبر الرأی علی الصحیح من غیر تقدیر بمدة ۔ (البحر الرائق:۱۹۶/۲، دار الکتاب الاسلامی)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند