• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 12120

    عنوان:

    (۱)کیا مردے سنتے ہیں؟ یہاں پر ایک فرقہ کہتاہے کہ مردے سنتے ہیں مگر دوسرا فرقہ ہے جو مفتی عزیزالرحمن صاحب کا فتوی دارالعلوم دیوبند کا حوالہ دیتاہے کہ مفتی صاحب نے جگہ جگہ پر بتایا ہے کہ مردے نہیں سنتے۔ برائے کرم سائل کو دلیل کے ساتھ وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 691=691/م

    یہ مسئلہ شروع سے اہل حق کے ما بین مختلف فیہ چلا آرہا ہے، سماع موتی کے قائلین اور عدم قائلین ہردو حضرات کے پاس دلائل و توجیہات ہیں، فیصلہ کن بات تحریر کرنا دشوار ہے، بہتر یہ ہے کہ اس بحث و تحقیق میں نہ پڑیں کیونکہ اس سے کوئی عمل متعلق نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند