• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 23221

    عنوان: براہ کرم، کشف القبور کے بارے میں بتائیں ۔

    سوال: براہ کرم، کشف القبور کے بارے میں بتائیں ۔

    جواب نمبر: 23221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):977=713-6/1431

    ”کشف قبور“ قبر کے احوال منکشف ہونے کو کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دو قبر والوں کے احوال منکشف کردیے گئے تھے جن کا ذکر حدیث میں موجود ہے، بعض اکابر سے بھی بطورِ مکاشفہ کشف قبور ثابت ہے اور کچھ کتابوں میں اس کے لیے عمل بھی مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند