عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 171052
جواب نمبر: 171052
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 971-857/M=10/1440
کسی مسلمان کے جنازے میں شریک ہونا باعث اجرو ثواب ہے ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر کئی حقوق ہیں ان میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب وہ مر جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو۔ حدیث میں اس پر ایک قیراط ثواب کا ذکر ہے اور جو نماز جنازہ میں شریک ہو اور اس کے بعد تدفین میں بھی شریک ہو وہ دو قیراط ثواب پاتا ہے۔ بہرحال مسلم جنازے میں شرکت سے منع کہیں نہیں لکھا ہے بلکہ ترغیب وارد ہے اور اہل بیت کی تعزیت بھی مسنون ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند