• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10555

    عنوان:

    جنازے کی نماز کہاں پڑھنا بہتر ہے؟ کیا مسجد ، قبرستان، مسجد کے احاطے میں پڑھ سکتے ہیں؟ (۲)کیا مسجد کی ایسی جگہ ہو جو خالی رہتی ہے مگر جمعہ کو وہاں نماز پڑھتے ہیں تو کیا وہاں جنازے کی نماز صحیح ہے؟ (۳)اس نماز میں آخری تکبیر کے بعد جب امام سلام پھیرنے لگتا ہے تو اس وقت کیا ہمیں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرنا ہے یا ہاتھ باندھ کر ہی سلام پھیرنا ہے؟

    سوال:

    (۱)جنازے کی نماز کہاں پڑھنا بہتر ہے؟ کیا مسجد ، قبرستان، مسجد کے احاطے میں پڑھ سکتے ہیں؟ (۲)کیا مسجد کی ایسی جگہ ہو جو خالی رہتی ہے مگر جمعہ کو وہاں نماز پڑھتے ہیں تو کیا وہاں جنازے کی نماز صحیح ہے؟ (۳)اس نماز میں آخری تکبیر کے بعد جب امام سلام پھیرنے لگتا ہے تو اس وقت کیا ہمیں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرنا ہے یا ہاتھ باندھ کر ہی سلام پھیرنا ہے؟

    جواب نمبر: 10555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 209=184/ ھ

     

    (۱) مسجد اور قبرستان کے علاوہ پاک صاف جگہ میں پڑھی جائے بغیر عذر کے مسجد میں پڑھنا مکروہ ہے، قبرستان میں اگر کوئی جگہ خالی ہو اور قبریں پیروں میں یا سامنے نہ آتی ہوں تو اس جگہ میں پڑھ سکتے ہیں، مسجد شرعی یعنی داخل مسجد حصہ میں مکروہ ہے، خارج مسجد حصہ میں گنجائش ہے۔

    (۲) وہ خالی جگہ اگر داخل مسجد حصہ کی جگہ ہے تب تو مکروہ ہے، اور اگر خارج مسجد حصہ کی جگہ ہے تو پڑھ سکتے ہیں۔

    (۳) دونوں طرح درست ہے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں سلام کے بعد ہاتھ چھوڑے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند