• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 26230

    عنوان: ہم بنگلہ دیش سے ہیں، سوال یہ ہے کہ جنازہ کی نماز کتنی مرتبہ پڑھی جائے گی؟لند ن میں میرے ایک پڑوسی کا انتقال ہوگیا ہے اور وہاں جناز ہ کی نماز ہوئی ، اس کے بعد ان کی لاش بنگلہ دیش میں لائی گئی اور یہاں بھی جنازہ کی نماز اداکی گئی۔ براہ کرم، اس بارے میں تفصیل سے جواب دیں۔ 

    سوال: ہم بنگلہ دیش سے ہیں، سوال یہ ہے کہ جنازہ کی نماز کتنی مرتبہ پڑھی جائے گی؟لند ن میں میرے ایک پڑوسی کا انتقال ہوگیا ہے اور وہاں جناز ہ کی نماز ہوئی ، اس کے بعد ان کی لاش بنگلہ دیش میں لائی گئی اور یہاں بھی جنازہ کی نماز اداکی گئی۔ براہ کرم، اس بارے میں تفصیل سے جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 26230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1589=1136-11/1431

    جنازہ کی نمازہ ایک مرتبہ ادا کرنا فرض کفایہ ہے، البتہ اگر ولی میت نماز میں شریک نہ ہو تو اس کو یہ حق ہے کہ دوبارہ نماز ادا کرلے، ایسی صورت میں اگر ایسے لوگ بھی نماز میں شریک ہوجائیں، جنھوں پہلی مرتبہ ادا کی گئی نماز میں شرکت نہ کی ہو تو ان کی نماز بھی درست ہوجائے گی، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر میت کے ولی نے لندن میں نماز جنازہ ادا نہ کی تھی تو بنگلہ دیش میں لاکر جو نماز ولی کی موجودگی میں ادا کی گئی، وہ صحیح اور درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند