• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 603823

    عنوان:

    جماعت کے لوگوں كا مصلے پر بیٹھ کر بیان کرنا

    سوال:

    ہماری مسجد میں دعوت وتبلیغ کے ساتھی نماز کے بعد فضائل گشت وعمومی بات وغیرہ امام صاحب کے مصلے پر بیٹھ کر کرتے ہیں اور امام صاحب نے بھی ساتھیوں کو کئی دفاع منا کر دیا لیکن ساتھی کہتے ہیں کہ مرکز نظام الدین تھوڑی منا کرتا ہے کیا کیا جائے ؟ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 792-556/B=08/1442

     اگر امام صاحب اپنے مصلے پر بیٹھ کر بیان کرنے کو منع کرتے ہیں تو جماعت والوں کو چاہئے کہ وہ منبر پر یا کرسی پر بیٹھ کر بیان کرلیا کریں۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اکثر ممبر پر ہی کھڑے ہوکر بیان فرماتے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند