• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 165883

    عنوان: مسجد میں جو بھی جماعت آتی ہے وہ ایک دن سے زیادہ رکتی ہے کیا یہ صحیح ہے

    سوال: جناب میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں کی مسجد میں جو بھی جماعت آتی ہے وہ ایک دن سے زیادہ رکتی ہے کیا یہ صحیح ہے یا غلط ہے ؟ براہ مہر بانی قرآن اور حدیث کی روشنی میں رہ نمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 165883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 182-130/B=2/1440

    ویسے جماعت والوں کا عمل اب تک یہی دیکھنے میںآ یا ہے کہ وہ ایک مسجد میں ایک روز کے لئے رکتی ہے پھر اگلے روز دوسری مسجد میں چلی جاتی ہے۔ ایک سے زیادہ دن ٹھہرنا ہو تو مسجد کے متولی سے یا مسجد کی کمیٹی سے اجازت لے لی جائے تاکہ کسی کو اعتراض کا موقع نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند